Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا

Now Reading:

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پلیئر آف دی منتھ ( نومبر) کا اعلان کردیا۔

مردوں میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور خواتین میں ویسٹ انڈیز  کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کو نومبر کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھا نے والے ڈیوڈ وارنر  نے پاکستان کے اوپنر عابد علی اور نیوزی لینڈ کے سیم باؤلر ٹم ساؤتھی کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں 49 اور فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 53 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔

وارنر نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چار اننگز میں 151 کے اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی خاتون کھلاڑی میتھیوز نے ون ڈے کرکٹ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت لیفٹ آرم اسپنرز انعم  امین (پاکستان) اور  ناہیدہ اختر (بنگلا دیش) کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

انہوں نے نومبر میں پاکستان  کے خلاف سیریز میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر