Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑی نامزد

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑی نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ  کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ   کے لیے پاکستان کے ریکارڈ ساز بلے باز محمد رضوان، سری لنکن اسپنر وانندو ہسارنگا، آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اور انگلش وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو نامزد کیا ہے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز نے 2021 میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں راج کیا ۔انہوں نے  صرف 29 میچز کی 26 اننگز میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے1326 رنز بنائے۔

https://twitter.com/ICC/status/1476132082694836226

سری لنکن اسپنر  وانندو ہسرنگا کے لیے  بھی 2021 بہترین  سال ثابت ہوا ۔انہوں نے رواں برس خود کو مختصر ترین فارمیٹ میں نہ صرف بہترین اسپنر کے طور پر منوایا  بلکہ بطور آل راؤنڈر بھی اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔

Advertisement

انہوں نے 20 میچز میں  11.63 کی اوسط سے 36 وکٹیں  حاصل کیں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے  196 رنز  بھی اسکور کیے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں آسٹریلیا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے مچل مارش بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

اس کیلنڈر ایئر میں  وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے بہترین بلے باز رہے ہیں۔انہوں نے 27 میچز میں 36.88 کی اوسط سے 627 رنز بنائے اور 8 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بٹلر نے سال کا شاندار آغاز بھارت میں بھارت کے ہی خلاف دو بہترین اننگز سے کیا تھا۔وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں  269 رنز کے ساتھ انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی  تھے۔

بٹلر نے 14 میچز  میں 65.44 کی اوسط سے ایک سنچری کے ساتھ 589 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر