
کراچی: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اگلے سال جونیئر پی ایس ایل کروانے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آئی سی سی فنڈنگ سے باہر آنا ہے تو کمرشل پراپرٹی دینا ہوگی، ہمیں اوربھی بہت کچھ کرنا ہے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں تماشائیوں کا ردعمل مایوس کن رہا، پچزکے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوارہے ہیں، ہمارا آغاز اچھا ہے مگر بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ نے پاکستان میں پہلی بار ڈراپن پچز لگانے کا اعلان کردیا
چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں اسکول کرکٹ کو فروغ دیا جارہا ہے اور اسکولوں کےساتھ مل کر 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے جبکہ بچوں کو تربیت اورماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہترین سیزن آ نے والا ہے جو خوشی کا باعث ہے، ہم نے کرکٹ کی بہتری کی بات کی ہے اس پر عمل کریں گے۔ دنیا نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا لیکن عہدہ سنبھالتے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا۔
چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ کلب کرکٹ میں پچز کو مزید بہتر کریں گے جس سے امید ہے آگے چل کر مزید اچھے نتائج ملیں گے۔
کوچز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوچز کی ضرورت ہوتی ہے، یہ نہیں کہہ رہے انکا کردار نہیں۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ملے گی اور کوشش کریں گے کہ ماحول اور لیڈرشپ سے کرکٹ دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا ویمن اور جونیئر ٹیموں کیلئے کنٹریکٹ کا اعلان
رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تمام چیزیں ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی بات کی، اگر نیت ٹھیک ہوتو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں۔ جونیئر اور ویمنز پی ایس ایل بھی کروائیں گے اور کوشش ہے کہ اگلے سال اکتوبر میں کروایا جائے۔
دوسری جانب چیف ایگزیکٹیو پی سی بی فیصل حسنین کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور بہتری کیلئے دی جانے والی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News