Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

کامران اکمل کو پی ایس ایل 7 میں سلور کیٹیگری میں رکھنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

پشاور زلمی کے  وکٹ کیپر بیٹس مین کامران اکمل نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے خود کو گولڈ کیٹیگری میں نظر انداز کیے جانے پر دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

کامران اکمل کو پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے جبکہ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو عزت ملنی چاہئیے تھی وہ نہیں ملی جس کی وجہ دستبردار ہورہا ہوں۔

رپورٹس کے مطابق کامران اکمل کی گزشتہ دو ایڈیشنز میں اوسط درجے کی کارکردگی رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں ساتویں ایڈیشن میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل چھوٹے بھائیو ں کی طرح ہے،محمد اکرم

کامران اکمل چھٹے ایڈیشن میں رنز کے اعتبار سے 9 ویں نمبر پر رہے جبکہ انہوں نے 13 میچز میں 283 رنز اسکور کیے اور ان کی بیٹنگ اوسط 21 رنز فی اننگ سے کچھ زائد رہی۔

اسی طرح پانچویں ایڈیشن میں کامران اکمل نے 9 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 251 رنز اسکور کیے جبکہ اس ایڈیشن میں وہ رنز کے اعتبار سے 12 ویں نمبر پر رہے اور ان کی بیٹنگ اوسط 27 رنز رہی۔

واضح رہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشز میں 69 میچز کھیل چکے ہیں اور رنز بنانے میں ان کا دوسرا نمبر آتا ہے جبکہ کامران اکمل نے پی ایس ایل میں کل 1820 رنز اسکور کیے ہیں اور ان کی فی اننگ اوسط 27 رنز رہی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل کا پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کا اعلان

یاد رہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل میں 11 ففٹیز بناچکے ہیں اور پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا اعزاز بھی ان کے نام ہے، کامران اکمل پی ایس ایل میں 3 سنچریز بناچکے ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے ڈائریکٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، ان سے ملاقات کرکے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر