Advertisement
Advertisement
Advertisement

دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد عابد علی کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد عابد علی کا بیان سامنے آگیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ان کی نجی اسپتال میں انجیو گرافی کی گئی ہے۔

قومی ٹیسٹ کے اسٹار بیٹر عابد علی نے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے چاہنے والوں کے نام سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

Advertisement

ویڈیو پیغام میں عابد علی کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں، انہوں نے کہا کہ ان کا ایک پراسیجر ہونا ہے جس کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے جبکہ انہوں نے اپنے لیے خصوصی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹر اسپتال میں موجود بستر پر موجود ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں ان کی انجیو گرافی کی گئی ہے جس دوران ان کے دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔

خیال رہ کہ گزشتہ دنوں دورہ بنگلادیش کے دوران قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں پلیئر آف دی منتھ کی کیٹیگری میں بھی شامل کیا تھا جبکہ عابد علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 113 اور دوسری میں 91 رنز اسکور کیے تھے۔

یاد رہے کہ عابد علی 16 ٹیسٹ میچز میں 4 سنچریز اور 3 نصف سنچریز کی بدولت 49 کی اوسط سے 1180 رنز بناچکے ہیں جبکہ انہوں نے 6  ون ڈے میچز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت 234 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر