
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی محنتی ہیں اور مجھے اس ٹیم کا حصہ بننا اچھا لگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر نے کہا کہ میں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانگی سے قبل پاکستان پہنچا تھا، مجھے اس ٹیم کا حصہ بننا اچھا لگا اور ٹیم منیجمنٹ نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔
ورنون فلینڈر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر اسٹیننگ اچھی رہی اور انہیں سمجھنے کا موقع ملا ، تمام کھلاڑی محنتی ہیں، کھلاڑیوں کو آہستہ آہستہ وہ چیزیں بتائیں جن پر کام کرنے کی ضرورت تھی اور کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھا رسپانس دیا۔ بدقسمتی سے سیمی فائنل میں شکست ہو ئی، مجموعی طور پر ٹیم بہت اچھا کھیلی۔
Advertisementآئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل لاہور سے شروع ہونے والا میرا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزرا دو ماہ کا عرصہ نہایت شاندار رہا.
اس دوران تمام کھلاڑیوں نے بہترین رسپانس دیا اور ٹیم منیجمنٹ نے میری بہت حوصلہ افزائی کی.
آپ سب کی محبت کا شکریہ. pic.twitter.com/vnpVgJVv5X
— Vernon Philander (@VDP_24) November 30, 2021
واضح رہے کہ ورنون فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا تاہم دورہ بنگلا دیش میں بھی وہ قومی ٹیم کے ساتھ گئے ، کورونا کی نئی وبا کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ہی قومی ٹیم کو چھوڑ کر جنوبی افریقا چلے گئے ہیں۔ .
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News