
لاہور: جم خانہ میں جاری حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں دفاعی چیمپیئن عقیل خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نوجوان یوسف خلیل نے تجربہ کار عقیل خان کو 6-2، 7-6 (6) سے ہرا دیا ہے۔
یہ میچ ایک گھنٹہ جاری رہا ہے جبکہ عقیل خان کی ایک ماہ میں یہ دوسری ناکامی ہے جبکہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں مزمل نے انہیں ہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اعصام الحق اور عقیل خان جیسی جوڑی ملنا مشکل ہے،عقیل خان
عقیل خان کو ہرانے والے یوسف خلیل کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا جیت کا یقین نہیں آرہا کیونکہ عقیل خان جیسے کھلاڑی کے خلاف کامیابی پانا ایک خواب لگ رہا یے اور اب کوشش ہوگی کہ یہ ٹائٹل بھی اپنے نام کروں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News