Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

Now Reading:

ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز آج سے ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگیا ہے جبکہ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ کا آغاز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے کیا اور 15 اوورز کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گوائے پاکستان نے 54 رنز بنالیے ہیں جبکہ عابد علی نے 33 رنز اور عبداللہ شفیق نے 21 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان کے پیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

Advertisement

واضح رہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم دسمبر کو چٹاگانگ سے ڈھاکہ پہنچا جس کے بعد 2 دن قومی اسکواڈ نے پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں 1،0 کی برترتی حاصل ہے جبکہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی  جس میں اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے بیٹنگ میں اہم کردار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، شاہینوں کا شاندار کلین سوئپ

Advertisement

بولنگ میں بھی پاکستانی بولرز چھائے رہے اور شاہین شاہ آفریدی، حسن علی نے بہترین گیند بازی کی جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز عابد علی کے نام رہا جنہوں نے پہلی اننگ میں 133 اور دوسری اننگ میں 91 رنز اسکور کیے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے دورہ بنگلادیش کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی جس میں پاکستان نے بنگلادیش کو کلین سوئپ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر