Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھریلو تشدد کیس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ایک بار پھر گرفتار

Now Reading:

گھریلو تشدد کیس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ایک بار پھر گرفتار

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کیس میں ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گرفتاری کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو سڈنی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل مائیکل سلیٹر کو رواں برس اکتوبر کے مہینے میں گھریلو تشدد کے واقعے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں کبھی نہ ٹوٹنے والے ریکارڈز

Advertisement

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر آسٹریلین ٹیم کے سابق بیٹسمین ہیں جو 1993 سے 2001 تک اپنے ملک کے لیے 74 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کمنٹری بھی کرتے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو گزشتہ ہفتے آسٹریلین ٹی وی نے کام سے فارغ کردیا تھا جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں ہی انہیں ٹی وی کمنٹری ٹیم سے بھی اپنے ملک کے وزیر اعظم پر تنقید کی بنا پر چھٹی دے دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مائیکل سلیٹر اس سے قبل بھی خواتین کے ساتھ نازیبا رویہ رکھنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر