
لاہور: ڈیف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ڈیف ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی کا اعلان کردیا ہے۔
چیف ایگزیکٹیو ڈیف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ظہیر الدین بابر نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ دوحا سے آن لائن پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے ڈیف ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا اعلان کیا۔
ڈیف آئی سی سی ٹی ٹونٹی چیمپئینز ٹرافی اگلے برس 14 مارچ سے 26 مارچ کے دوران دوحا میں منعقد ہو گی جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
چیف ایگزیکٹیو ظہیر الدین بابر کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے سرگرمیاں متاثر ہوئیں لیکن اب اعلان کر کے خوش ہیں، چیمپئنز ٹرافی سے ڈیف کرکٹ کو فروغ ملے گا۔
ظہیر الدین بابر کا مزید کہنا تھا کہ دوحا میں اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کرانے میں کامیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News