Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

Now Reading:

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے 3 گھنٹے پریکٹس کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریز: قومی کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ منفی آگئی

اس سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز ملتوی ہونے سے لگتا تھا کہ اب یہاں کوئی نہیں آئے گا لیکن ویسٹ انڈیز نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے اور امید کرتے ہیں شائقین کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ ضرور کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا وبا میں کمی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شائقین کرکٹ کو مکمل گنجائش کے ساتھ اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی جبکہ گزشتہ رپورٹس کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز سیریز میں شائقین کی عدم دلچسپی دیکھی گئی ہے اور دو دن قبل تک آدھے ٹکٹس بھی فروخت نہیں ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جو کراچی میں ہی منعقد ہوں گے جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 دسمبر اور تیسرا 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement

علاوہ ازیں پہلا ون ڈے 18 دسمبر، دوسرا 20 دسمبر اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر