Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ایشیا کپ: افغانستان 52 رنز پر ڈھیر، پاکستان 4 وکٹوں سے فتحیاب

Now Reading:

انڈر 19 ایشیا کپ: افغانستان 52 رنز پر ڈھیر، پاکستان 4 وکٹوں سے فتحیاب

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم پاکستان کی شاندار بالنگ کے آگے صرف 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے صرف ایک کھلاڑی نانگیالا  خان (15) کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر ز میں داخل نہ ہوسکا۔افغانستان کے ٹوٹل 52 رنز میں بھی 11 رنز ایکسٹراز کے شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے احمد خان نے 3، ذیشان ضمیر  اور اویس علی نے 2، 2 جبکہ قاسم اکرم اور علی اسفند نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم 53 رنز کے مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی اور 6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

Advertisement

Advertisement

پاکستان کی جانب سے معاذ احمد صداقت 14 اور حسیب اللہ 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ عبدالواحد 9، محمد عرفان خان 4 اور  رضوان محمود سید 2رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قاسم اکرم اور محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلن لوٹ گئے۔

افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 3 ، بلال سمیع نے 2 جبکہ اظہاراللہ نوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر