Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکست

Now Reading:

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکست

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی ۔

بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے شروع سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 13 ویں منٹ میں ہرمن پرت سنگھ نے پینالٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری حاصل کروادی۔

پہلے دو کوارٹرز میں پاکستان ٹیم کو دو دو منٹ کے مواقع ملے جب بھارتی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی تاہم قومی ٹیم دونوں مرتبہ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم بھی اس وقت دس کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی  جب حماد الدین کو گرین کارڈ دکھاکر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

بھارت نے ایک کھلاڑی کی کمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور آکاش دیپ نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا ۔تاہم کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان نے گول اسکور کرکے بھارت کی برتری کو کم کردیا۔

Advertisement

میچ کے اختتامی کوارٹر میں ہرمن پریت نے اپنا دوسرا گول اسکور کرکے بھارت  کو 1-3 کی برتری  دلوادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی  کے مشترکہ دفاعی چیمپئن چھٹے ایڈیشن میں آج دوپہر مد مقابل آئے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ بار چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی پاکستان اور بھارت کے  پاس ہے۔دونوں ٹیمیں 3 بار ایشین چیمپئنز ٹرافی جیت چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر