Advertisement
Advertisement
Advertisement

20ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تمام کھلاڑی ریٹائر

Now Reading:

20ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تمام کھلاڑی ریٹائر

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد 20 ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تمام کھلاڑی ریٹائر ہوگئے۔

20ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے وہ آخری کھلاڑی تھے جو باقائدہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے تھے۔

 یوں تو ہربھجن سنگھ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2015 میں کھیلا تھا اور اس کے بعد سے وہ نیشنل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے تاہم انہوں نے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔

ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 90 کی دہائی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والا کوئی ایسا کھلاڑی باقی نہیں بچا جو اب ٹیسٹ کرکٹ  کھیلتا ہو یا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کیا ہو۔

ہربھجن سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد   صرف شعیب ملک اور کرس گیل وہ دو کھلاڑی باقی رہ گئے ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور ابھی تک اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ کرس گیل اور شعیب ملک نے ون ڈے ڈیبیو ایک ماہ کے فرق سے 1999 میں کیا تھا۔ تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو  بالترتیب 2000 اور 2001 میں کیا تھا اور دونوں ہی اس فارمیٹ سمیت ون ڈے سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

کرس گیل اور شعیب ملک  نے حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنے ممالک کی نمائندگی کی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر