
لاہور: ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کا میلہ ڈھاکہ میں سجنے جارہا ہے جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کا میلہ ڈھاکہ میں 14 تا 22 دسمبر تک سجنے جارہا ہے جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم اپنے دفاع کے لیے تیار ہے جبکہ اس ایونٹ میں ایشیاء کی چھ بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپین پاکستان ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کرے گی، ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے کمبی نیشن پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس لائیں گے، مراد سعید
عمر بھٹہ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی باصلاحیت اور فزیکلی فٹ ہیں، پاکستان اٹیکنگ ہاکی اسٹائل کے حوالہ سے شہرت رکھتا ہے جبکہ نوجوان کھلاڑی پرفارمنس کے لئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ آخری ایونٹ میں انڈیا اور پاکستان مشترکہ چیمپئن رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈچ کوچ 2026 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم تیارکریں گے جبکہ اس ایونٹ کے بعد ایکمین ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایکمین کی آمد کو ویلکم کرتا ہوں اور ہم ایک ہاکی فیملی کی طرح ان کے ساتھ کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News