Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکہ ٹیسٹ: سیریز میں پاکستان کی فتح یقینی نظر آنے لگی

Now Reading:

ڈھاکہ ٹیسٹ: سیریز میں پاکستان کی فتح یقینی نظر آنے لگی

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل مسلسل بارش کے باعث تعطل کا شکار ہے۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل مسلسل بارش کے باعث تعطل کا شکار ہے جب کہ دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میچ آفیشلز کے فیصلے کے بعد ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہوں گی تاہم بارش کے باعث آج کا کھیل بھی ختم کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے تھے۔

Advertisement

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی اب بھی کریز پر موجود ہیں اور دونوں کھلاڑیوں نے 100 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی ہوئی ہے جبکہ بابر اعظم نے 71 اور اظہر علی نے 52 رنز بنالیے ہیں۔

پہلا دن

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اننگ کا آغاز اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے کیا۔

بعد ازاں 25 بناکر عبداللہ شفیق اور 39 رنز بناکر عابد علی پویلیں لوٹ گئے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے دونوں کھلاڑی تیج الاسلام نے آوٹ کیے۔

خٰیال رہے کہ پاکستان کے پیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں 1،0 کی برترتی حاصل ہے جبکہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی  جس میں اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے بیٹنگ میں اہم کردار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر