 
                                                                              قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے شادی کی خواہشمند خاتون نے شاداب خان سے مدد کی درخواست کی ہے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ’آسک شاداب‘ کا ٹرینڈ شروع کیا جس میں مداحوں کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان سے سوال و جواب کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم شادی کب کررہے ہیں اور کس کے مداح ہیں؟بابراعظم نے سب بتا دیا
جہاں ہمیں اس ٹرینڈ شاداب خان سے کیے گئے دلچسپ سوالات دیکھنے کو ملے وہیں ایک خاتون کا ٹوئٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جس نے شاداب خان کی بھی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
https://twitter.com/_jiaam/status/1472966438889697280?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1472966742804729862%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es3_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1027482
خاتون صارف کی جانب سے سوال و جواب کے سیشن میں کہنا تھا کہ ’مجھے جواب نہیں بابر کا رشتہ چاہئیے‘ جبکہ انہوں نے شاداب خان کو شیدی پکارتے ہوئے کہا کہ میرے یہ کام کردیں۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ’آپ اس کام کے لیے بابر اعظم کی فیملی سے رابطہ کریں‘۔
AdvertisementAap please @babarazam258 ki family se rabta kerein #AskShadab https://t.co/sOEJfqkyAM
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
واضح رہے کہ میڈٰیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے سے منگنی شدہ ہیں جبکہ ان کی منگنی اپنے چچا کی بیٹی سے طے ہوئی ہے اور اگلے سال شادی کا ارادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 