نئی دہلی: کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے مبینہ طور پر جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انہوں نے اپنے فیصلے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آغاز رواں ماہ 26 دسمبر سے ہونے جارہا ہے جبکہ ویرات کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بدستور برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی
اس سیریز سے شروع ہونے سے قبل ہی مختلف قسم کی باتیں کی جارہی ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے لیے روہت شرما کو منتخب کیا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس اقدام پر بھی کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ کپتانی سے ہٹانا نہیں بلکہ وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ کے سلسلے میں کچھ وقت چاہتے ہیں اور ٹیسٹ سیریز سے فراغت حاصل کرنے کے بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے دوران ٹیسٹ سیریز 15 جنوری تک ختم ہوجائے گی اور ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا جبکہ ان کی بیٹی کی پیدائش 11 جنوری کو ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹ کیوں دیا؟
دوسری جانب ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر نئے کپتان روہت شرما ان کے حق میں بول بڑے ہیں اور انہوں نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹیم کا لیڈر قرار دیا ہے۔
روہت شرما کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی موجودگی ٹیم کو آگے بڑھانے کے لیے اب بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
