Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشز سیریز: پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

Now Reading:

ایشز سیریز: پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

برسبین: ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔

برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے جبکہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 147 رنز کے جواب میں رنز کا پہاڑ کردیا ہے۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز اسکور کرلیے ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کو مہمان ٹیم کے خلاف 196 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آج کے دن کے کھیل کے آغاز میں آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور مانس لبوشین نے 156 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد لبوشین 74 اور وارنر 94 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں

علاوہ ازیں آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 12، کمیرون گرین زیرو، ایلکس کیری 12 اور پیٹ کمنس 12 بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ ٹریوس ہپیڈ شاندار سنچری کے ساتھ 112 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریز کھیلی جارہی ہے، یہ تمام میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ میں کھیلی گئی ایشز سیریز 2،2 سے برابر ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر