
لاہور: اووسیز پاکستانیوں کو مطالبہ ہے کہ 30 ارب ڈالر دینے والوں کو نمائندگی دی جائے اور کیسز کے لئے علیحدہ عدالتیں قائم کی جائیں۔
چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خاطر دیار غیر خاک چھاننے والوں کو عزت دی جائے تو پاکستان میں ڈالروں کی بوچھاڑ کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اوورسیز کے مسائل حل کئے جائیں گے، 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو 30 ارب ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھیجنے والوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے۔
جنرل سیکرٹری عامر رفیق قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 23 دسمبر کو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے اوورسیز کو عزت دی جائے تو مزید 12 ارب ڈالر دینے کے لئے تیار ہیں جبکہ اس موقع پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور دعا بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News