
برسبین: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کی تاریخ کی سب بڑٰی ایشز سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا میچ برسبین کے مشہور گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 147 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ 39 رنز جاس بٹلر نے بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں
علاوہ ازیں انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں اول پاپ نے 35 رنز، حسیب حمید نے 25 رنز اور کرس واکس نے 21 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب انگلینڈ کے پیسر جیمز اینڈرسن کو ایشز سیریز کے پہلے میچ کی پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ ٹیم انتظامیہ کے مطابق انہیں پہلے میچ آرام دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ سیریز کے پانچ میچز میں سے تین میں ان کی شرکت یقینی ہے۔
آسٹریلیوی بولر پیٹ کمنس نے 38 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک اور جوش ہیزلوڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ کیمرون گرین کے نام رہی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریز کھیلی جارہی ہے جبکہ یہ تمام میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ میں کھیلی گئی ایسز سیریز 2،2 سے برابر ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News