Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد اعظم ٹرافی فائنل: شعیب ملک کے بھتیجے محمد حریرہ پر جرمانہ عائد

Now Reading:

قائد اعظم ٹرافی فائنل: شعیب ملک کے بھتیجے محمد حریرہ پر جرمانہ عائد

قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں شعیب ملک کے بھتیجے محمد حریرہ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(  پی سی بی ) کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے باعث ناردرن کے بیٹر محمد حریرہ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ناردرن اور خیبرپختونخوا  کے مابین  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم  ٹرافی  کے ڈے اینڈ نائٹ فائنل کے دوران  پیش آیا۔

محمد حریرہ  پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق  2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔یہ آرٹیکل میچ میں آؤٹ ہونے پر اپنے ایکشن کے ذریعے   غصہ اور غیر مناسب رویے کا اظہار کرنے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ  فائنل کےدوسرے روز ناردرن  کی پہلی اننگز کے 22ویں  اوورمیں اس وقت  پیش آیا جب  امپائر نے محمد حریرہ  کو  ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا تاہم نوجوان بیٹر نے تاخیر سے کریز چھوڑی۔

Advertisement

بعد ازاں محمد حریرہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے۔

جرمانہ آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اور  فیصل خان آفریدی نے عائد کیا۔

واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن نے ٹاس جیت کر خیبر پختونخوا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

خیبر پختونخوا نے افتخار احمد (102) کی سنچری جبکہ کامران غلام (72) اور آصف آفریدی(68) کی نصف سنچریز کی بدولت 374 رنز بنائے تھے۔

ناردرن کی جانب سے مبصر خان نے 4 ، وقاص احمد نے 3، محمد نواز نے 2 اور کاشف علی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام تک ناردرن نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنالیے تھے۔سرمد بھٹی 39 اور فیضان ریاض ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Advertisement

حیدر علی 81 اور محمد حریرہ 51  جبکہ کپتان عمر امین 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا کی جانب سے ساجد خان نے 2 اور سمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مسلسل بارش کے سبب آج تیسرے روز کا کھیل شروع ہی نہ ہوسکا۔کل کھیل اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا جبکہ کھیل کا پانچواں روز بدھ کا ہی دن ہوگا ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر