گزشتہ کچھ ماہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا ہے کہ وہ ٹریننگ سیشن کے دوران قومی پرچم میدان میں لہراتے ہیں۔
تاہم اکثر شائقین کرکٹ اس بات سے بے خبر ہیں کہ قومی کھلاڑیوں کے ایسا کرنے کے پیچھے کیا وجہ پوشیدہ ہے۔
شائقین کرکٹ کے تذبذب اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے ایسا کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی پرچم لہرانے کا مقصد یہ یاددہانی کرنا ہے اس پرچم کی سربلندی کے لیے اپنا خون پسینہ بہانے سے بھی گریز نہیں کرنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں پرچم لہرانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے اس پرچم تلے سب متحد ہوکر قومی ٹیم کی فتح کے لیے کردار ادا کریں۔ قوم دعائیں کریں اور ہم میدان میں اپنا سو فیصد کردار ادا کریں گے۔
Head coach @Saqlain_Mushtaq explains the philosophy behind hoisting national flag during training sessions#PAKvWI #HumTouKhelainGey pic.twitter.com/efjHDSbgl3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
