 
                                                                              لاہور: واپڈا اسپورٹس بورڈ نے کرکٹ آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد اب واپڈا کرکٹ کے ہونے والے مقابلوں میں حصہ نہیں لے گا۔
واپڈا اسپورٹس بورڈ نے کرکٹ آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد واپڈا اسپورٹس بورڈ اور ملحقہ یونٹس سے کرکٹ آپریشن کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے واپڈا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزمل حسین چیئر مین واپڈا مقرر
نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کو ری اسٹرکچر کر دیا ہے، اسٹرکچرنگ میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ریجنل کرکٹ ٹیموں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کرکٹرزکے کیسز کا فیصلہ اب ان کی تقرریوں کے قواعد وضوابط کے مطابق ہو گا جبکہ گیپکو نے کھیلوں سے وابستہ افراد کو ڈیوٹیز پر واپس آنے کے بھی احکامات جاری کردیے ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کھیلوں سے وابستہ افراد کا اسپورٹس ریلیف ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے درجنوں کرکٹرز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 