پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فتوحات میں اپنا ہی ریکارڈ دوبارہ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی ہے جس کے بعد رواں سال پاکستان نے 18 میچز جیت لیت لیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان نے 2018 میں 17 میچز جیتے تھے۔
Another feat for an OUTSTANDING team:
Pakistan have beaten their own record (17 wins) set in 2018! 👏👏👏#HumTouKhelainGey pic.twitter.com/29aJpUivxl— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2021
رواں سال پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی اور جنوبی افریقہ کو اس میچ میں 3 رنز سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان نے 2،1 سے اپنے نام کی تھی۔
رواں سال ہی پاکستان نے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف ہی ان کے ملک میں کھیلی جس میں پاکستان نے 3،1 کے مقابلے میں سیریز اپنے نام کی، بعد ازاں پاکستان نے اپریل میں زمبابوے کا دورہ کیا جس کے دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان نے 2،1 سے اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا
جولائی کے مہینے میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کیا جس دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر پاکستان ٹیم اپنی فارم میں واپس آئی اور فتوحات کے سفر کو مزید جاری رکھے ہوئے ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان ٹیم نے رواں سال 5 ون ڈے میچز کھیلے جس میں پاکستان کی جیت کی شرح نصف سے بھی کم رہی اور پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا بھی سامنا رہا جبکہ پاکستان نے رواں سال صرف 2 میچز اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دے دی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی تھی جبکہ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حیدر علی کے نام رہا جنہوں نے 39 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے تھے جس میں ان کے 6 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
