Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی کا کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان

Now Reading:

شاہد آفریدی کا کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان

لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا آخری  پی ایس ایل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ   پی ایس ایل  اب ایک برانڈ بن چکا ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ امید کرتا ہوں فینز ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی سپورٹ کریں گے ۔

واضح رہے کہ  شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 6 ملتان سلطان کے ساتھ کھیلا تھا جس میں وہ کمر کی انجری سے قبل 4 میچز میں صرف 2 وکٹیں حاصل کرسکے تھے اور 3 رنز بنا پائے تھے۔

Advertisement

شاہد آفریدی کا کرکٹ کیریئر  26 سالوں پر محیط ہےجس میں انہوں نے 113 فرسٹ کلاس میچز میں 5695 رنز بنائے جبکہ 266 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

لسٹ اے کے 501 میچز میں انہوں نے 10881 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 510 وکٹیں حاصل کیں۔

326 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجموعی طور پر شاہد آفریدی اب تک 4395 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 344 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

شاہد آفریدی اپنے کیریئر میں بے شمار ریکارڈز بناچکے ہیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز ہیں۔ 1996 میں کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں انہوں نے صرف 37 گیندوں پراس وقت کی ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری اسکور  کی تھی۔

تیز ترین سنچری کا یہ ریکارڈ کم و بیش  16 سال تک برقرار رہا۔

ایک روزہ کیریئر میں سب سے زیادہ (351)چھکے لگانے کا اعزاز بھی شاہد آفریدی  کے پاس ہے۔

Advertisement

شاہد آفریدی ون ڈے میچ میں نصف سنچری اور 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والےواحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ ایک سے زائد (3 ) مرتبہ انجام  دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر