Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعصام کی ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر

Now Reading:

اعصام کی ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر

لاہور: ٹینس سٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو اگلے سال مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر کردی ہے۔

لاہور جم خانہ میں جاری حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ  ٹینس چیمپئن شپ کے موقع پر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کی خواہش پر ان کے ساتھ لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے کورٹ پر اکٹھے ٹریننگ  کی۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں اور ان کےساتھ بیرون ملک بھی ملاقات رہتی ہے، اس سال انہوں نے زیادہ ٹینس نہیں کھیلی تاہم اگلے سال وہ زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس مین شرکت کی خواہش مند ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پاکستان سے روانہ

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ثانیہ کو بولا ہے کہ ہم دونوں مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں ایک جوڑی بن کر حصہ لے سکتے ہیں، وہ اگر مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں کھیلنے پر تیار ہوجاتی ہیں تو انہیں ویلکم کہوں گا۔

اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں اعصام اور عقیل خان بننے کے لیے بہت محنت اور انٹرنیشنل میچز کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا پاکستان میں موجود تھی جبکہ وہ ایک ہفتے قیام کے بعد اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ گزشتہ روز دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی لاہور ٹینس کورٹ میں پریکٹس

پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اور عقیل خان کیساتھ دو گھنٹہ تک لاہور کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔

اس موقع پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی، اسپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے جس کی وجہ سے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر