Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکن کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکن کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

سیالکوٹ واقعے پر سری لنکن کرکٹر انجیلو میتھیوز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انجیلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ ایک سری لنکن کے قتل کا سن کر صدمہ اور افسوس ہوا ہے۔

Advertisement

انہون نے مزید کہا کہ کسی انسان کو کسی دوسرے کی قسمت کے فیصلے کا اختیار نہیں ہے، اس وحشیانہ واقعے کے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نجی فیکٹری کا سری لنکن مینجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا جبکہ مشتعل افراد نے اسے سڑک پر گھسیٹا اور پھر آگ لگادی تھی۔

Advertisement

مشتعل افراد کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ سری لنکن مینجر نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

دوسری جانب پریانتھا کمارا کا جسد خاکی لاہور ایئرپورٹ سے سری لنکن ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کولمبو بھجوائی گئی ہے۔ اس موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔ پریانتھا کمارا کا جسد خاکی گزشتہ روز سیالکوٹ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

 پولیس نے فیکٹری میں کام کرنے والے 900 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی  اور قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آر پی او گوجرانولہ کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر