Advertisement
Advertisement
Advertisement

عابد علی بلی کو کھانا کھلانے ڈریسنگ روم سے باہر آگئے

Now Reading:

عابد علی بلی کو کھانا کھلانے ڈریسنگ روم سے باہر آگئے

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلادیش کے ٹیسٹ میچ کے دوران عابد علی بلی کو کھانا کھلانے ڈریسنگ روم سے باہر آگئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس دوران کھانے کا وفقہ ہوا تو تمام کھلاڑی ڈریسنگ روم کی طرف جانے لگے تب ہی عابد علی ڈریسنگ روم سے باہر آئے بلی کو کھانا کھلانے لگے۔

عابد علی کی بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو پی سی بی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جو چند منٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے عابد علی کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔

ویڈیو شیئر ہونے کے چند منٹوں ہی ڈھیروں لائکس اور ری ٹوئٹ ملنے گئے جبکہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عابد علی جب بلی کو کھانے کے لیے چاول ڈالتے ہیں تو وہ مزے لے لے کر کھاتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عابد علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا جس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا تھا جبکہ عابد علی نے میچ کی پہلی اننگ میں 113 رنز اور دوسری اننگ میں 91 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسری جانب عابد علی کو پہلے ٹیسٹ میچ کی کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی نے مینز پلیئر آف دی منتھ کی کیٹیگری میں نامزد کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر