
آئی سی سی نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر کے مین اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے 3،3 کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے جبکہ مینز کی کیٹیگری میں عابد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ICYMI: Nominees for the ICC #POTM for November 2021 have been announced 📢
Take a look and VOTE NOW 🗳️ https://t.co/M4fR9WmEiT pic.twitter.com/trblnmDTmy
Advertisement— ICC (@ICC) December 7, 2021
واضح رہے کہ عابد علی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 133 رنز اور دوسری اننگ میں 91 رنز اسکور کیے تھے۔
علاوہ ازیں پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی انم آمین کو ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔ انعم آمین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے اور ورلڈ کپ کوالیفائر میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹیں لینے پر شامل کیا ہے۔
مینز کیٹیگری میں عابد علی کے ساتھ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ویمنز کیٹیگری کی فہرست میں انم آمین کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز اور بنگلادیش کی ناہیدہ اختر کو بھی شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ہر ماہ اچھی پر فارمنس دکھانے والے پلیئر آف دی منتھ کے نام کا اعلان کرتا یے جبکہ گزشتہ ماہ کی نامزدگیوں میں آصف علی کو بھی شامل کیا گیا تھا جنہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی جارہانہ بیٹنگ کی بدولت ناقابل شکست 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News