Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے

Now Reading:

بابر اعظم دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی جس کے بعد وہ دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں اور ڈیوڈ ملان دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Advertisement

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں بہتری ہوئی اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پرآ گئے ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی میں فخر زمان 37 سے 39 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Advertisement

ٹی ٹونٹی بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا پہلا نمبر اور پاکستان کے شاداب خان کا نواں نمبر برقرار ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور حارث رؤف کا رینکنگ میں 22 واں نمبر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انہون نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے بعد جو روٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Advertisement

پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے، محمد رضوان کا 18 واں نمبر اور فواد عالم کا 20 واں نمبر برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے اور حسن علی 10 سے 11 نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر