
سال 2021 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کپتان بابراعظم کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
سال 2021 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ اپنے سفر کا آغاز کیسا کرتے ہیں، معنی یہ رکھتا ہے کہ آپ اختتام کیسے کرتے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سال 2021 ہمارے لیے ایک شاندار سال رہا اور اس سال کا سب سے شاندار لمحہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا تھا جبکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست اس سال کا دل توڑنے والا لمحہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2021 پاکستان کرکٹ کے لئے کیسا رہا؟
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ہماری مجموعی کارکردگی اچھی رہی لیکن روایتی حریف کو ہراکر تاریخ بدلنے پر بہت خوش ہوا جبکہ محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے اس سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ہمیں عبداللہ شفیق، شاہ نواز دھانی اور وسیم جونیئر کی صورت میں بہترین نوجوان کرکٹر ملے ہیں جبکہ اس سال پاکستان ٹیم کی مجموعی اور لڑکوں کی انفرادی کارکردگی بھی بہترین رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی تھی کہ ہر میچ میں حریف ٹیم پر امپیکٹ ڈالیں، مختلف میچز میں مختلف پلیئر آف دی میچز ہماری ٹیم کے بہترین مومنٹم کی ایک جھلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2021 میں عالمی کرکٹ پر راج کرنے والے کھلاڑی
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت کپتان میری کامیابی اپنے کھلاڑیوں کو ٹیم میں ان کا کردار واضح کرنا ہے جبکہ بابراعظم نے شائقین کرکٹ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں بھی بھرپور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب این بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ فاسٹ باؤلرز سے بھری پڑی ہے اور دنیا میں ہر جگہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس اچھے فاسٹ باؤلرز ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News