Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئنگ کے سلطان کے شاہین کو مشورے

Now Reading:

سوئنگ کے سلطان کے شاہین کو مشورے

لاہور: سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو سلو بال میں مہارت بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایسی صلاحیت ورلڈکپ سیمی فائنل جیسی صورت حال سے بچا سکتی ہے، حارث روف بھی صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، وقار یونس برق رفتار اور دہلا دینے والی ایکسپریس تھے۔

وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلوبال میں  مہارت پیسر کو آئندہ اس صورت حال سے بچاسکتی ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میتھیو ویڈ کو بولنگ کرتے ہوئے پیش آئی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں نوجوان پیسر کی بولنگ کے دوران فیلڈ بھی درست سیٹ نہیں  کی گئی تھی،عام طور پر ٹیم میٹنگ میں یہ طے کیا جاتا ہے کہ فلاں  بیٹسمین کون سا اسٹروک بہتر کھیلتا ہے اور اس کو کس طرح الجھایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر چھکا مارے تو آوٹ کرنے کا زیادہ موقع ہو، باہر جاتی ہوئی سلوبال پر کیچ کا زیادہ موقع ہوتا ہے، بہرحال تجربے کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی بھی ان حربوں  سے واقف ہوتے جائیں  گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ حارث روف بھی باصلاحیت ہیں مگر ان کو صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تک محدود نہیں  رہنا چاہیے، ایسا کرنا بہت آسان ہے کہ 4 اوورز کراکر اور شارٹ فائن لیگ پر کھڑے ہوکر میچ کا باقی وقت گزاردو۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مختصر فارمیٹ سے اچھی تفریح ملتی ہے لیکن اس سے کسی کرکٹر کا معیار نہیں  پرکھا جاسکتا، ٹیسٹ کرکٹ سے ہی حقیقی جانچ ہوتی ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے بولنگ پارٹنر وقار یونس کو برق رفتار اور خطرناک بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیڈ گن تو 2000 میں  متعارف ہوئی، اس وقت میری رفتار 136 کلومیٹر فی گھنٹہ اور وقار یونس کی 138 کے قریب ہوگئی۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے عروج کے دنوں میں تسلسل کے ساتھ 150 کی رفتار سے بولنگ کرتے رہے ہیں، وقار یونس کی اسپیڈ مجھ سے زیادہ رہی ہے، وہ ایک دہلا دینے والی ایکسپریس تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر