Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2021: ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی فتوحات کا سفر

Now Reading:

سال 2021: ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی فتوحات کا سفر

سال 2021 میں پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں فتوحات کا سفر جاری رہا جبکہ سال کا آغاز اچھا نہیں رہا۔

سال 2021 کا آغاز دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے ساتھ ہوا جس کے بعد صرف پورے سال میں پاکستان نے صرف ویسٹ انڈیز سے مات کھائی اور مجموعی طور پر 9 میچز میں سے 7 میچز میں فتوحات حاصل کیں جبکہ رواں سال بیٹرز میں عابد علی اور بولرز میں شاہین شاہ آفریدی سرفہرست رہے۔

رواں سال شروع ہونے سے قبل ہی پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں دسمبر میں کھیلا جانے والا اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 101رنز سے ہارچکا تھا اور دوسرے میں میزبان کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری نے مقابلے کو یکطرفہ بنایا جبکہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو ایک اننگز اور 176 سے شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، سیریز میں بنگلادیش کو وائٹ واش

طویل عرصہ بعد جب جنوبی افریقی ٹیم آئی تو گرین کیپس نے پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی، اس میچ میں فواد عالم کی سنچری اور اسپنرز کی کارکردگی کام آئی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے فتح کے ساتھ کلین سوئپ مکمل کیا۔ اس میچ میں حسن علی کی 10 وکٹوں اور محمد رضوان کی تھری فیگر اننگز جبکہ بابر اعظم اور فہیم اشرف کی ففٹیز کا اہم کردار رہا۔

Advertisement

ہرارے کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سنچری اور دوسرے میچ میں عابد علی کی ڈبل سنچری یاد گار رہی جبکہ پیسرز اور اسپنرز کی عمدہ بولنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے پہلا میچ اننگ اور 116 جبکہ دوسرا میچ اننگ اور 147 رنز سے جیتا۔

دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ سے شکست ہوئی جبکہ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی 8 وکٹیں بھی کسی کام نہ آئیں لیکن دوسرے لواسکورننگ میچ میں فواد عالم کی سنچری نے پاکستان کو حوصلہ دیا اور اس میچ میں بھی شاہین کی 10 وکٹوں کی بدولت پاکستان ٹیم نے 109 رنز سے فتح حاصل کی۔

اسی طرح رواں ماہ دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان کے اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹ سے فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، شاہینوں کا شاندار کلین سوئپ

Advertisement

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا میچ بارش زدہ رہا لیکن اس میچ میں بھی پاکستان نے ایک اننگ اور 8 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ اس میچ میں ساجد خان کی ایک اننگ میں 8 وکٹوں نے اہم کردار ادا کیا جبکہ بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان کی ففٹیز کا بھی کردار رہا۔

یوں سال بھر میں پاکستان نے 9 میچ کھیلے جس میں 7 میں فتح حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کیا۔ بیٹرز میں عابد علی 695 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ سب سے کامیاب بولر شاہین شاہ آفریدی رہے جنہوں نے 47 شکار کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر