Advertisement
Advertisement
Advertisement

میسی کے بیلن ڈور ایوارڈ جیتنے پر لیوانڈوسکی کا رد عمل سامنے آگیا

Now Reading:

میسی کے بیلن ڈور ایوارڈ جیتنے پر لیوانڈوسکی کا رد عمل سامنے آگیا

ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے  ریکارڈ 7 ویں مرتبہ   بیلن ڈور ایوارڈ جیتنے پر رابرٹ لیوانڈوسکی کا رد عمل  سامنے آگیا۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبالر  رابرٹ لیوانڈوسکی نے آخر کار 2021 کے بیلن ڈور میں لیونل میسی سے ہارنے کے بعد ان کے بیان پر اب اپنا رد عمل دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کی تقریب میں پیرس سینٹ جرمن کے سپر اسٹار میسی نے لیوانڈوسکی کو ہرا کر اپنا ساتواں ایوارڈ جیتا تھا۔

ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران میسی نے دعویٰ کیا  تھا کہ لیوانڈوسکی پچھلے سال اس ایوارڈ کے زیادہ مستحق تھےجو کہ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بائرن میونخ کے اسٹرائیکر نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ میں 2020 کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بارے میں اتنا پرجوش نہیں تھا۔

Advertisement

رابرٹ لیوانڈوسکی نے کہا امید کرتا ہوں کہ  میسی کا 2020 بیلن ڈور سے متعلق بیان ایک عظیم کھلاڑی کا مخلص اور شائستہ بیان ہو نہ کہ صرف خالی الفاظ۔

یاد رہے کہ 2020 میں لیوانڈوسکی نے کلب اور ملک کے لیے کھیلے گئے تمام مقابلوں میں 44 گیمز میں 47 گول کرنے کے علاوہ بنڈس لیگا اور چیمپئنز لیگ جیتی تھیں۔

رواں برس انہوں نے صرف 55 میچز میں مجموعی طور پر 66 گول اسکور کیے لیکن یہ میسی کو ہرانے کے لیے کافی نہیں تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر