
آسٹریلوی کرکٹر ایرون سمرز کو بچوں سے متعلق فحش مواد رکھنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ملک کی ایک مقامی عدالت نے ایرون سمرز کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور نازیبا حرکات پر مبنی فحش مواد تیار کرنے اور رکھنے کے جرم میں جیل بھیج دیا ہے۔
ایرون سمرز نے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے ذریعے 16 سال سے کم عمر کے بچوں سے رابطہ کیا تھا، جرم ثابت پر ہونے پر اسے تین سال اور 11 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
عدالتی فیصلے کے مطابق کرکٹر کو کم از کم دو سال کی مدت تک ضمانت پر بھی جیل سے رہائی نہیں مل سکتی۔
ایرون سمرز نے مبینہ طور پر بچوں کی 80 تصاویر محفوظ کی تھیں۔
جسٹس جان برنز نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سمرز نے تصاویر کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ کیا تھا کہ ان کے ذریعے بچوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز کے سابق فاسٹ بالر ایرون سمرز پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کے علاوہ پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم جنوبی پنجاب کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News