
برسبین: ایشز سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
برسبین کے گابا اسٹیڈٰم میں ایشز سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس کے چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 20 رنز کا ہدف با آسانی 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا جبکہ الیکس کیری 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی دوسری اننگ
اس سے قبل انگلینڈ اپنی دوسری اننگ میں 297 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹس نے سب زیادہ 89 رنز اسکور کیے تھے اور ان کا ساتھ ڈیوڈ ملان نے دیا جو 82 رنز اسکور کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی واپسی
علاوہ ازیں انگلینڈ کا کوئی بلے باز کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا جبکہ حسیب حمید نے 27، جوس بٹلر 23، کرس ووکس 16، بین اسٹوکس 14، جوزف برنس 13، اولی پوپ 4، اولی روبنسن، 8 اور مارک ووڈ نے 6 رنز اسکور کیے جبکہ جیک لیچ صفر رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگ
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی اپہلی اننگ میں 425 رنز بناکر رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے ناقابل شکست سنچری کے ساتھ 152 رنز اسکور کیے تھے جبکہ دوسری بڑی اننگ ڈیوڈ وارنر نے کھیلی اور 94 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز: پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
آسٹریلیا کی جانب سے تیسری بڑی اننگ میں مانس لبوشین نے کھیلی اور 74 رنز اسکور کیے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 12 رنز، مارکس ہیری نے 3 رنز، ایلکس ہیری اور کپتان پیٹ کمنس نے 12،12، مچل اسٹارک 35، نیتھن لیون 15 اور جوش ہیزلووڈ صفر رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی پہلی اننگ
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں صرف 147 رنز ہی اسکور کرسکا تھا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ 39 رنز وکٹ کیپر جوس بٹلر نے کیے جبکہ اولی پوپ نے 35، حسیب حمید 25 اور کرس واکس نے 21 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریزکھیلی جارہی ہے جبکہ یہ تمام میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News