پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اپنا سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گزشتہ روز تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جو پہلے تو غیر یقینی صورت حال کا شکار رہا کیونکہ ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ خطرے میں پڑگیا تھا۔
بعد ازاں حکام نے ٹیموں کو گراؤنڈ میں اترنے کی نوید سنائی جس کے بعد میچ کا آغاز ہوا اور اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے دیا۔
پاکستان کی جانب سے بھی اچھی بیٹنگ دیکھنے کو ملی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ ساز اننگ کھیل کر پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کی جبکہ پاکستان نے یہ میچ 3 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
یوں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اپنا سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 205 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
One record breaking chase!🏆#PAKvWI pic.twitter.com/16JuaZUuiA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2021
واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے جبکہ پاکستان نے رواں سال 20 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے 2018 میں 17 میچز جیتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
