
قومی کرکٹر محمد رضوان نے پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو سلام پیش کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے سری لنکن منیجر کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے ہیرو ملک عدنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلام پیش کیا ہے۔
محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملک عدنان کی تصویر شیئر کرکے ان کے لیے خصوصی پیغام لکھا کہ ملک عدنان اور وہ گمنام ہیروز جنہوں نے ہمارے سری لنکن بھائی پریانتھا کمارا کو ان وحشیوں سے بچانے کی کوشش کی، میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں حضرت محمد ﷺ کی حدیث کا بھی ذکر کیا۔
Malik Adnan & those unnamed heroes who tried to save our Sri Lankan brother Priyantha Kumara Diyawadana from those savages, I salute you.
AdvertisementThis narration of the beloved Prophet Muhammad, peace be upon him, in sahih Hadith of Abu Dawood invite us to reflect and act accordingly: pic.twitter.com/4TdJxfUf7K
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) December 8, 2021
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک عدنان کو سانحہ سیالکوٹ میں مقتول سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش پر توصیفی سند اور تمغہ شجاعت دیا گیا جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملک عدنان نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی جانب سے ملنے والے اعزاز اور تمغہ شجاعت کو آنجہانی پریانتھا اور سری لنکن عوام کے نام کرتے ہیں۔
واضح رہے پریانتھا کمارا سیالکوٹ میں کھیلوں کا سامان بنانے والی فیکٹری میں بطور مینیجر فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں 3 دسمبر کو فیکٹری کے ملازمین نے مبینہ طور پر توہین مذہب پر ہلاک کردیا تھا۔
واقعہ پر پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں و تنظیموں نے مذمت کی جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News