Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کو قومی ٹیم کیلئے پاور ہٹنگ کوچ کی تلاش

Now Reading:

پی سی بی کو قومی ٹیم کیلئے پاور ہٹنگ کوچ کی تلاش

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو قومی ٹیم  کے لیے پاور ہٹنگ کوچ کی تلاش ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریز ریلیز  کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم  کے لیے پہلی بار الگ سے پاور ہٹنگ کوچ  بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے  جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کی تقرری کے لیے اشتہار  بھی دے دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ہائی پرفارمنس کوچ ، بیٹنگ کوچ، بالنگ کوچ ،فیلڈنگ کوچ اور پاور ہٹنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے پہلی بار پاور ہٹنگ کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات ہوں گے اور کوچز کا کردار نئی نسل کے کرکٹرز پر فوکس ہو گا۔

Advertisement

 واضح رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اس وقت ثقلین مشتاق ہیڈ انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ہیں جنہوں نے مصباح الحق کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری ہیڈ کوچ کی ذ مہ داریاں نبھائی ہیں ۔

 شاہد اسلم بھی بنیادی طور پر ہائی پرفارمنس کوچ ہیں لیکن ٹیم کیساتھ اسسٹنٹ  ہیڈ کوچ تعینات رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بیٹنگ کوچ کے عہدے پر محمد یوسف ذمہ داریاں سنبھالے ہو ئے ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں وکٹ کیپر، فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان اور بالنگ کوچ محمد زاہد مستعفی ہو چکے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید بھی نیشنل ہائی پرفارمنس کے کوچز میں شامل  تھے۔

چیئرمین رمیز راجہ نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ہائی پروفائل کوچز کی تقرری نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہو گی ، وہاں سے وہ قومی ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر