
آئی سی سی نے ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کے لئے نامزدگیاں کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کوکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔
🇧🇩 🇵🇰 🇿🇦 ☘️
Four stars have been nominated for the ICC Men's ODI Player of the Year 2021 award 💥
AdvertisementDetails 👇https://t.co/C2sZWGeIOV
— ICC (@ICC) December 30, 2021
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ینامن ملان اور آئر لینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا تھا جس میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو شامل کیا تھا جبکہ اس فہرست میں 4 کھلاڑی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں محمد رضوان کے علاوہ سری لنکن اسپنر وانندو ہسارنگا، آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اور انگلش وکٹ کیپر و بلے باز جوز بٹلر کو بھی شامل کیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے جس میں بھی پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثنا کو شامل کیا ہے، اس فہرست میں جنوبی افریقہ کی لیزل لی، انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی پاکستانی کھلاڑی کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد نہ کرنے پر شائقین کا شدید ردعمل
دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا اور شائقین نے شاہین شاہ آفریدی کو اس کیٹیگری میں شامل نہ کرنے پر شدید ردعمل دیا تھا۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے رواں سال 17 اعشاریہ 6 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہ عالمی بولرز کی رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News