ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو شکست دے دی۔
بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت سے لیگ میچ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔
لیگ میچ میں بھارت نے جاپان کو 0-6 سے شکست دی تھی جبکہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو 3-5 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
Japan make their way to the Final#HeroACT2021 pic.twitter.com/bPR1PZfrwF
Advertisement— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) December 21, 2021
فائنل میں جاپان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو 5-6 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایونٹ میں پھر سے مد مقابل آئیں گی جہاں دونوں کے مابین تیسری پوزیشن کے لیے میچ ہوگا۔
یاد رہے کہ لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
