Advertisement
Advertisement
Advertisement

عابد علی کے دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا

Now Reading:

عابد علی کے دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر عابد علی کی دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ ڈالا دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ عابد علی کی دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے جس کے بعد وہ مسلسل بہتر ہورہے ہیں۔

Advertisement

پی سی بی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عابد علی کی جلد صحتیابی کے لیے عالمی کارڈیولوجسٹ سے رابطہ کرلیا گیا ہے جبکہ پی سی بی نے عابد علی اور ان کے خاندان کی رازداری کی درخواست کی اور ساتھ ہی ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کے لیے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے جبکہ دو ماہ بعد عابد علی معمول کی کرکٹ کھیل سکے گیں۔

دوسری جانب دل کے عارضے میں مبئلا ہونے کے بعد عابد علی کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اللہ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کے لیے خصوصی دعائیں کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

واضح ہے کہ عابد علی کو کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف کے باعث مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عابد علی کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد ان کی دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈال دیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر