
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پاکستان میں خواتین پی ایس ایل کا عندیہ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کے لیے اسکول اور کالج میں کرکٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔
افغان خواتین کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی بھی افغانستان کرکٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 6 ماہ خواتین کرکٹ کے حوالے سے افغان کرکٹ بورڈ کے لیے بہت اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فنڈنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News