
2021 میں بہترین ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کو نامزد کرلیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بہترین بولنگ کرکے اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں روایتی حریف کے خلاف پہلی فتح کی بنیاد رکھی تھی۔
انہوں نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر روہت شرما کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا تھا اور اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر کے ایل راہول کو کلین بولڈ کرکے بھارت کو دباؤ میں ڈال دیا تھا۔
اپنے دوسرے اسپیل میں انہوں نے سیٹ ہوجانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پویلین واپس بھیج دیاتھا۔
AdvertisementRohit Sharma ☝️
KL Rahul ☝️
Virat Kohli ☝️The best T20I bowling spell of 2021? #ESPNcricinfoAwards
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 25, 2022
شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ پاکستان کے شاداب خان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی 2021 کی بہترین بولنگ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہی حارث رؤف کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی اس فہرست میں نامزد ہوئی ہیں۔
ان کے علاوہ ڈوین پریٹوریس، ایشٹن اگر ، اینرچ نورکیا، تبریز شمسی، کرس جورڈن، اش سودھی اور ایڈم زیمپا کی بالنگ بھی اس ایوارڈ کے نامزد کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News