Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعصام الحق کو ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست

Now Reading:

اعصام الحق کو ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست

میلبرن: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں شکست ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی قازقستان سے تعلق رکھنے والے الیکزینڈر نیڈوسوو کا میلبرن میں ہونے والے اے ٹی پی چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں مقابلہ نیدرلینڈ کے ویزلی کولہوف اور برطانیہ کے نیل اسکپسی سے ہوا۔

Advertisement

فائنل میں برٹش جوڑی کا پلا بھاری رہا اور انہوں نے اعصام الحق اور ان کے ساتھی الیکزینڈر کو 4-6 اور 4-6 سے با آسانی شکست دے دی جبکہ اس میچ میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی آف کلر دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ان دونوں کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود قازقستان کے اینڈرے گلو بویف اور کروشیا کے ایف شکو گر کوٹائی کو شکست دی تھی۔

سیمی فائنل میں اس جوڑی کا مقابلہ لیتھونیا کے ریکارڈاس بیرانکس اور یوکرین کے ڈینس مولچا نوف سے ہوا جس میں کامیابی حاصل کرکے اس جوڑی نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر