Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے، عثمان خواجہ

Now Reading:

پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے، عثمان خواجہ

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا  چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے برصغیر میں سپورٹ ملتی ہے ، بنگلا دیش ، بھارت  اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں۔

عثمان نے بتایا کہ جون جولائی میں پی ایس ایل کھیلی اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی ، میں وہاں دوبارہ جا کر کھیلنا چاہتا ہوں ، اور یہ بہت دور بھی نہیں ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ بڑا موقع ہو گا آسٹریلین کرکٹ کےلیے گیم کو کچھ واپس دینے کا۔

Advertisement

 عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے کہ یہ جنریشن آپ سے بہت متاثر ہے ، جس نے کبھی ڈیوڈ وارنر کو ، مارش کو ، اسٹیو اسمتھ کو اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کےلیے متاثر کن ہیں ، لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہترین کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 میرے خیال میں اس گیم کو دینے کےلیے ہمارے پاس دورہ پاکستان ایک اچھا موقع ہے، جو طویل عرصے کرکٹ سے محروم رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر