
آؤٹ نہ دینے پر ویرات کوہلی سمیت بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹمپ پر لگے مائیک پر براڈ کاسٹر پر تنقید شروع کردی۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے درمیان تھرڈ امپائر کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈین ایلگر کا آؤٹ نہ دینے پر بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑی بھی آپے سے باہر ہوگئے جبکہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
Kohli and Indian players on the stump mic #SAvIND pic.twitter.com/fXs6x8RFtD
— Xolani (@ThatXolani) January 13, 2022
کیپ ٹاؤن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری تھا جس کے 21 ویں اوور میں بھارتی بولر چندر ایشون نے ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر ڈی آر ایس نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد بھارتی کپتان نے غصے میں آکر اسٹمپ مائیک پر کہا کہ ’ڈی آر ایس میں یقینی طور جنوبی افریقہ کے حق میں دھاندلی کی گئی ہے، اپوزیشن کی بجائے اپنی ٹیم پر توجہ دیں‘۔
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ایل راہول نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 11 کھلاڑیوں کے خلاف پورا ملک ہے جبکہ بولر ایشون نے براہ راست براڈ کاسٹر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’آپ کو جیتنے کے لیے بہتر طریقے تلاش کرنے چاہئیے‘۔
واضح رہے کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں اس ہی ڈی آر سسٹم کا فائدہ بھارتی ٹیم کو ہوا تھا جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News