Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل ہی ناک آؤٹ

Now Reading:

دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل ہی ناک آؤٹ

عالمی نمبر ایک سربیئن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ رواں برس آسٹریلین اوپن میں اپنے ٹائٹل  کا دفاع نہیں کرپائیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی امیگریشن حکام نے نوواک جوکووچ کا ویزا دوسری بار منسوخ کردیا ہے اور انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام نے کہا کہ عالمی ٹینس نمبر  ایک  ٹینس اسٹار  نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہے جو کہ دیگر لوگوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیئے: گمراہ کن معلومات پر جوکووچ کو پانچ سال قید کا خطرہ

ڈی پورٹ کیے جانے پر جوکووچ آئندہ تین سال تک آسٹریلیا میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے ، سوائے ان مجبور حالات کے جو آسٹریلیا کے مفاد میں ہوں۔

Advertisement

ویزا منسوخ ہونے سے جوکووچ کے  ریکارڈ 21 ویں  گرینڈ سلیم ٹائٹل کے حصول کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ایونٹ جیتنے والوں میں روجر فیڈرر، رافیل  نڈال اور نوواک جوکووچ شامل ہیں، تینوں کھلاڑیوں نے 20،20 ٹائٹل اپنے نام کیے ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیئے: نوواک جوکووچ رہائی کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار

آسٹریلوی  امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک کا کہنا ہے کہ  اس بار جوکووچ کا ویزا  صحت اور  عوامی مفاد میں منسوخ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ فیصلہ کرتے ہوئے میں نے محکمہ داخلہ، آسٹریلین بارڈر فورس اور نوواک جوکووچ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر غور کرنے کے بعد کیا۔

مزید پڑھیئے: آسٹریلیا نے جوکووچ کے بعد ایک اور ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کردیا

Advertisement

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آسٹریلیا میں داخلے کے لیے لازمی کورونا ویکسین سے طبی استثنیٰ مل گیا ہے تاہم آسٹریلیا پہنچنے پر ان کا ویزا منسوخ کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

جوکووچ نے ویزا منسوخی اور حراست میں لیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا اور کیس جیت گئے  تاہم عدالتی فیصلے کے کچھ ہی دیر بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر