Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کے باعث کھیلوں کا ایک اور ایونٹ متاثر

Now Reading:

اومیکرون کے باعث کھیلوں کا ایک اور ایونٹ متاثر

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے اومیکرون وائرس کی وجہ سے 14 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 ملتوی کردی ہے۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے 14ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 کووڈ کی نئی لہر اور متوقع بارشوں کی وجہ سے ملتوی کردی ہے جو 25 جنوری سے 30 جنوری 2022 تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شیڈول تھی۔

پی ٹی بی ایف کا باضابطہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت پی ٹی بی ایف کے صدر اعجاز الرحمان نے کی، اجلاس میں سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ ایونٹ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اومیکرون وائرس کی وجہ سے 14 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 فروری سے 25 فروری 2022 تک منعقد ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی بی ایف کے صدر اعجاز الرحمان کا کہنا تھا کہ 14 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے لیکن کووڈ کی نئی لہر کے باعث اس میگا ایونٹ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

اب 14 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 نئے شیڈول کے مطابق 20 فروری سے 25 فروری 2022 تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر